کہا........ ساتھی کوئی دکھ درد کا تیار کرنا ہے
جواب آیا کہ .......... یہ دریا اکیلے پار کرا ہے

کہا .....ہر راستہ بخشا ہے نا ہموار کیوں مجھ کو؟
جواب آیا ..............تجھے ہر راستہ ہموار کرنا ہے

کہا کہ...... تیغ اٹھانی ہے غنیموں نے غنیموں پر؟
جواب آیا کہ..... یاروں نے بھی چھپ کر وار کرنا ہے

کہا ........کیوں سامنے چمکا دیا اتنا بڑا سورج
جواب آیا ............ہمیں سایہ پس دیوار کرنا ہے

کہا ....لفظوں سے پھولوں کی مہک آنے لگی کیسے
جواب آیا ........محبت کا تجھے اظہار کرنا ہے

کہا ......مجھ کو بنایا ہے تو پھر یہ دوسرے کیوں ہیں
جواب آیا کہ....... تجھ کو دوسروں سے پیار کرنا ہے

کہا ......میں لاڈلا تیرا ہوں، میں مٹی میں کیوں اتروں
جواب آیا کہ............ سب کو یہ سمندر پار کرنا ہے

0 comments Blogger 0 Facebook

Post a Comment

 
Poetry Corner © 2013. All Rights Reserved. Share on Themes24x7.