یہی وعدہ لیا تھا نا۔۔!
ہمیشہ خوش ہی رہنا ہے۔۔؟
لو دیکھو، دیکھ لو آکر۔۔
میری آنکھوں کو دیکھو تم۔۔!
یہ کتنی شوخ لگتی ہیں۔۔
میرے ہونٹوں کو دیکھو تم۔۔!
ہمیشہ مسکراتے ہیں۔۔
کوئی بھی غم اگر آئے۔۔
اُسے ہنس کر سہا میں نے۔۔
میرے چہرے کو دیکھو تم۔۔!
ہمیشہ پرسکوں ہوگا۔۔
کیا تھا میں نے جو تم سے،
وہ وعدہ کردیا پورا۔۔!!
مگر اک بات ہے جاناں۔۔
کبھی جو وقت مل جائے۔۔
تو میری شاعری پڑھنا۔۔
تمہیں محسوس تو ہوگا۔۔
کہیں تلخی بھرا لہجہ۔۔!
کہیں پہ سرد سا لہجہ۔۔!
کہیں پہ درد کی جھیلیں۔۔!
کہیں لہجے کی کڑواہٹ۔۔!
سنو۔۔!!!
میں خوش تو ہوں لیکن۔۔
لہو ہر لفظ روتا ہے۔۔!!!

0 comments Blogger 0 Facebook

Post a Comment

 
Poetry Corner © 2013. All Rights Reserved. Share on Themes24x7.