پھول بھی ابر بھی مہتاب بھی میرے کب تھے
میرے جو خواب تھے وہ خواب میرے کب تھے

ہاتھ تیرا ہی تھا سب میری رتوں کے پیچھے
باغ جو سبز تھے شاداب تھے میرے کب تھے

میرے سینے کے جو صحرا تھے کہاں تھے میرے
میری آنکھوں کے جو سیلاب تھے میرے کب تھے

کب مرے پاس کتابوں کے سوا بھی کچھ تھا
تیری تاریخ کے کچھ باب تھے میرے کب تھے

میں تو بس پیاس کا وارث ہوں یا بنجر پن کا
گاؤں کے کھیت جو سیراب تھے میرے کب تھ

0 comments Blogger 0 Facebook

Post a Comment

 
Poetry Corner © 2013. All Rights Reserved. Share on Themes24x7.