خزاں کے آخری دِن تھے"

خزاں کے آخری دِن تھے
بہار آئی نہ تھی لیکن
ھوا کے لَمس میں اِک بے صدا سی نغمگی محسوُس ھوتی تھی
درختوں کے تحّیر میں
کِسی بے آسرا اُمید کی لَو تھرتھراتی تھی
گُزرگاھوں میں اُڑتے خُشک پتّے
اجنبی لوگوں کے قدموں سے لِپٹتے اور اُلجھتے تھے
تو اِک بُھولی ھُوئی تصویر جیسے کوند جاتی تھی،
ھر اِک منظر کے چہرے پر
لرزتی بے کَلی کی ریشمیں چِلمن کشیدہ تھی
نظر رستہ نہ پاتی تھی
کچھ ایسا ھی سماں تھا جب
وہ میرے بَخت کے صحرا میں ساون کی طرح اُتری،
مِرے سانسوں میں مہکی تھی
نگاھوں کے ستارے، آرزوُ کے استعارے تھے،
تمنّاؤں کے سیلِ شوق میں بہنے لگی تھی وہ
مِرے سینے پہ سر رکھ کر اچانک مُسکرائی
اور کچھ کہنے لگی تھی وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
نہ جانے کیا تھا وہ جُملہ!
وہ اُس کا اَدھ کہا جُملہ!
جو غُنچے کی طرح اُن کانپتے ھونٹوں پہ پُھوٹا تھا
اُسی لمحے کوئی کوئل بڑے ھی درد سے کوُکی تھی
وہ جیسے، اچانک نیند سے جاگی تھی
اور اُس نے بڑے دُکھ سے فلک کی سمت دیکھا تھا
وہ بولی تھی ۔۔۔۔۔۔
"ستارہ شام کا روشن ھواُ ھے، اب میں چلتی ھوُں!"
خزاں کے آخری دن ھیں
ھوا کے لَمس میں اِک بے صدا سی نغمگی محسوُس ھوتی ھے
کوئی مانوُس سی خوشبوُ مِرے کانوں میں کہتی ھے،
"پھر اُس کے حُسن کا محرم تِرا دِل ھونے والا ھے
وہ اُس کا اَدھ کہا جُملہ ۔۔۔۔
مُکمل ھونے والا ھے

0 comments Blogger 0 Facebook

Post a Comment

Poetry Corner © 2013. All Rights Reserved. Share on Themes24x7.